Download Free Madrasa Database

Management System Software

In this age of technology where educational institutions are developing, Madrassas are also moving step by step. The school management system has been built in the present day. In this regard, we thought that the Madrassas should also be given a platform through which they can also use all the technology that is used in schools and colleges.

Read In Urdu

Read In English

مدرسہ سوفٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے آپ کو ہماری کمپنی کا چینل لازمی جوائن کرنا ہو گا

اس چینل پر وقتاً فوقتاً آپ کو ہماری سروسز سے متعلق اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔ نیز آپ اس چینل کی مدد سے ہم سے رابطہ بھی کر سکیں گے۔ شکریہ

فری مدرسہ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم

مندرجہ ذیل تحریر کے اندر ہی آپ کو تمام تفصیل بتائی جارہی ہے کے آپ کس طرح اس فری سوفٹ وئیر مدرسہ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے

مندرجہ ذیل اہم نکات کو مکمل توجہ کے ساتھ پڑھیں اور جس طرح آپ کو ہدایات دی جارہی ہیں اس کو فالو کریں؛

پہلا قدم

:سب سے پہلے مندرجہ ذیل لنک کی مدد سے " ایم ایس آفس پروفیشنل پلس 2019 کو مندرجہ ذیل لنک کی مدد سے ڈاؤنلوڈ کریں

نوٹ: اگر پہلے سے آپ کے سسٹم پر یہی " ایم ایس آفس پروفیشنل پلس 2019" کا ورژن موجود ہے تو پھر اس کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

دوسرا قدم

:ایم ایس آفس کو ہمیشہ کےلیے استعمال میں لانا ہو تو اس کو ایکٹیویٹ کرنا اہم ہے اس لیے مندرجہ ذیل لنک کی مدد سے "ایکٹیویٹر" کو بھی ڈاؤنلوڈ کر لیں

Activator link Has been updated on 21 Nov 2024

تیسرا قدم

جب " ایم ایس آفس کا سوفٹ وئیر اور ایکٹیویٹر " دونوں ڈاؤنلوڈ کر لیں تو مندرجہ ذیل ویڈیو کی مدد سے اس کو انسٹال کر لیں اور ہمیشہ کے استعمال کے لیے اس کو ایکٹیویٹ کیسے کرنا ہے اس کا طریقہ بھی اسی ویڈیو کی مدد سے دیکھ لیں

چوتھا قدم

:اب مندرجہ ذیل لنک کی مدد سے فری مدرسہ ڈیٹابیس مینجمنٹ سسٹم کو ڈاؤنلوڈ کر لیں

پانچھواں قدم

جب آپ اپنے سسٹم یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر اس فائل کو ڈاؤنلوڈ کر لیں تو اس سوفٹ وئیر کی فائل کو "ونرار" سوفٹ وئیر کی مدد سے اوپن کر لیں طریقہ کار نیچے چھٹا قدم والی ویڈیو پر بھی دکھایا گیا ہے اس کو دیکھنے کے بعد آپ کو طریقہ کار پتہ چل جائے گا

چھٹا قدم

مندرجہ ذیل ویڈیو کی مدد سے آپ سیکھ سکیں گے کے سوفٹ وئیر کو کس طرح انسٹال کرنا ہے ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں؛

ساتواں قدم

اوپر موجود ویڈیو کے دوسرے مرحلے میں آپ کو بتایا جائے گا کے " تھرڈ پارٹی /پلگ ان " کو کیسے انسٹال کرنا ہے اور ان کی ترتیبات کیسے کرنی ہیں۔ جس طرح آپ کو ویڈیو میں بتایا جائے آپ نے ٹھیک ویسے ہی تمام سٹپ فالو کرنے ہیں

آٹھواں قدم

اب " مائی فون ایکسپلورر" انسٹال کرنے کے بعد اپنے سمارٹ فون پر بھی "مائی فون ایکسپلورر" کی ایپلیکیشن کو انسٹال کر لیں جس کا لنک مندرجہ ذیل ہے

اس کو انسٹال کرنے کے بعد اوپر موجود ویڈیو میں بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق کمپیوٹر اور موبائل کو کونیکٹ کر لیں تاکہ " ایس ایم ایس " کا فنکشن اچھی طرح استعمال کیا جاسکے

نواں قدم

جب آپ تما م سوفٹ وئیر دی گئی ہدایت کے مطابق انسٹال کر لیں تو اس کے بعد سب سے بنیادی ترتیب کرنا بہت ضروری ہے ۔ اسی ترتیب کو مدنظررکھتے ہوئے نیچے سیکشن میں آپ کو دو ویڈیوز کا اشتراک کیا جا رہا ہے۔ سب سے پہلی ویڈیو کے اندر آپ کو بتایا جائے گا کے " بیک اینڈ فائل" کو کیسے ڈیٹا بیس کے ساتھ لنک کرنا ہے تاکہ سوفٹ وئیر کا استعمال باقاعدہ طور پر آپ کر سکیں۔ جبکہ دوسری ویڈیو میں آپ کو نیا صارف بنانا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو پاسورڈ "بھول جانے کی صورت میں ری کور" کرنے کا طریقہ کار بتایا جائے گا۔

پہلی ویڈیو ملاحظہ کریں

دوسری ویڈیو ملاحظہ کریں

دسواں قدم

جب آپ نیا صارف بنا لیں تو اس کے بعد آپ نے واپس اسی اکاؤنٹ سے " لاگ ان" ہونا ہے جو اکاؤنٹ آپ نے بنایا ہو گا اور آپ نے اس اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے اپنے پاس محفوظ کرنا ہو گا تاکہ آپ بھول نہ جائیں .

جب آپ لاگ ان ہو جائیں سوفٹ وئیر کے اندر تو آپ کے پاس ایک " مین پیج یعنی ڈیش بورڈ " اوپن ہو گا جس میں سوفٹ وئیر کا اصل ڈھانچہ آپ کو نظر آئے گا

اسپر نیچے والی سائیڈ آپ کو " ترتیبات" کا ایک سیکشن ملے گا جس پر تمام بنیادی ترتیبات کے بارے میں آپ کومختلف اوپشن ملیں گے۔ آپ نے نیچے موجود ویڈیو کو دیکھ کر اپنی ترتیبات مکمل کر لینی ہیں۔ جس طرح ویڈیو میں آپ کو سمجھایا گیا ہوآپ نے ویسے ہی اپنے مدرسے کی ترتیبات کی ایڈجسٹمنٹ کر لینی ہے

گیارہواں قدم

جب تمام ترتیبات اپنے مدرسے کے مطابق کر لیں تو اس کے بعد " سوفٹ وئیر کو کیسے استعمال کرنا ہے اس سے متعلق چند ویڈیوز بنائی گئی ہیں سب سے پہلے آپ ان تمام ویڈیو کو لازمی دیکھیں تاکہ آپ سوفٹ وئیر کو اچھی طرح سمجھ سکیں کے سوفٹ وئیر کو استعمال کیسے کرنا ہے۔

مرکز، طلبہ، اساتذہ کرام، ملازمین،امتحانات، مالیات، رپورٹس، شعبہ جات،ایس ایم ایس، فون ڈائری، نوٹس اور تقریبات سے متعلق سیکشن کو سمجھنے کے لیے نیچے موجود ویڈیو ملاحظہ کریں

مدرسہ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم سوفٹ وئیر کا "بیک اپ" لینے کا طریقہ کار پر مبنی ویڈیو ملاحظہ کریں

دو یا زائد کمپیوٹر پر بیک وقت مدرسہ سوفٹ وئیر کے ریکارڈ کا اندراج کرنا

ہماری سروس آپ کو کیسی لگی رائے دینے کے لیے نیچے موجود لنک پر کلک کریں

واٹس ایپ پر ہم سے منسلک رہنے کے لئے ہماری کمپنی کا چینل جوائن کریں

اس چینل پر وقتاً فوقتاً آپ کو ہماری سروسز سے متعلق اپڈیٹس ملتی رہیں گی۔ نیز آپ اس چینل کی مدد سے ہم سے رابطہ بھی کر سکیں گے۔ شکریہ

مدرسہ ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم سے متعلق اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو مندرجہ ذیل فارم کی مدد سے آپ سوال پوچھ سکتے ہیں